تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سعودی شا�ی خاندان کے ش�زادے کی خاموشی سے پاکستان آمد ش�زاد� منصور بن محمد بن سعد اپنے و�د کے �مرا� خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈی غازی خان ایئر پورٹ پر پ�نچے-صوبے کو دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے مست�ید �ونے کیلئے منظم میکنزم اور پالیسی پر عمل پیرا �ونے کی ضرورت �ے ،جام کمال خان صوبائی حکومت صوبے کو درپیش معاشی چیلنجز سے ... مزید-ش�بازشری� کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادل� خیال اجلا س میں اسحاق ڈار کی بھی شرکت ، آرمی چی� کی مدت ... مزید-حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کرر�ی �ے، مشیر خزان� ڈاکٹر ح�یظ شیخ آئی بی اے سے �ارغ التحصیل طلباء ان خصوصی صلاحیتوں اور اوصا� کی قدر کریں ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائیگی،مصط�ی کمال �م مسلمان �یں تو قبر میں رسول ﷺ کے امتی کی حیثیت سے اتارے جائیں گے، مجھے ت�ریق کر ... مزید-و�اقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6�زار 358ارب روپے کا اضا�� ، ملکی قرضی4 �زار 377 ارب روپے بڑھ گئے-روس کا پاکستانی معیشت کی ب�تری میں کردار ادا کرنے کا �یصل�-لندن میں ش�باز شری� کی زیر صدارت لیگی ر�نمائوں کااجلاس آرمی چی� کی مدت اور الیکشن کمیشن آ� پاکستان کے اراکین تعنیات سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت ، اسحاق ڈار بھی ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائے گی، مصط�ی کمال مجھے ت�ریق کر ک� ووٹ حاصل ن�یں کرنا۔ ب�تر �ے اپنے دلوں سے تعصب اور لسانیت کو ختم ... مزید-ش�ر قائد کے �نڈ کراچی کو ن�یں مل ر�ے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ ر�ا �وں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیج� ن�یں نکلا، میئر کراچی

GB News

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ماضی میں محکمہ بلدیات کی سکیمیں صرف کاغذوں کی حدتک ہوتی تھیں۔ آج مختلف علاقوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے تعمیر کئے گئے ہیں جو عوام کے سامنے ہیں۔ محکمہ بلدیات کو درکار وسائل فراہم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی میں واضع بہتری آئی ہے اور ادارے کی کارکردگی مثالی بن گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات متعارف کروائے جس کی وجہ سے تمام اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ پہلے دن سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے ہیں۔ اقتدار کو آزمائش کے طور پر لیا ہے۔ ہمارے سیاسی مخالفین کی خواہش تھی کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام نہ ہو لیکن ہم نے بلاتفریق تمام علاقوں میں میگا منصوبے تعمیر کئے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ بلدیات کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے تحت نئے منصوبوں کو ٹارگٹڈ کیا جائے اور منصوبوں کی نگرانی کی جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان منصوبوں میں کمیونٹی کی موبلائزیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی شراکت داری ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سنیٹری ورکرز کو دوران ڈیوٹی حفاظتی کٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید مشینری کی خریداری کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال ہورہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گلگت کے جن مقامات پر ویسٹ مینجمنٹ کی سوزوکیاں نہیں پہنچ سکتیں وہاں فوری طور پر چنگ چی رکشہ سروس کے ذریعے کچرے کو جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Facebook Comments
Share Button