تازہ ترین

GB News

جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس آف پاکستان مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت قانون کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دی۔صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔

Facebook Comments
Share Button