تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت : بلاول بھٹوکاسپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہارتشویش

Share Button

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سپریم اپیلٹ کورٹ اور جی بی کونسل ڈیڑھ سال سے غیرفعال ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے امجد ایڈووکیٹ کی قیادتمیں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے وفد نے ملاقات گی، وفد میں سید مہدی شاہ ، جمیل احمد، سعدیہ دانش، شوکت علی اور شاہ سلطان شامل تھے ، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ججز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اعلیٰ سطح کی عدالتوں کا غیرفعال ہونا تشویشناک ہے ، بلاول بھٹو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ ، بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم کے وفاقی بجٹ میں کٹوتی کی ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان گلگت بلتستان کے طلبہ کو ہورہا ہے، وفاقی حکومت کی تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے بعد گلگت بلتستان کی دونوں یونیورسٹیوں کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے،گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام سے قبل کے مقدمات کی بھی ان عدالتوں میں سنوائی متاثرہ افراد کے ساتھ ناانصافی ہے،ہنزہ سانحے کے اسیران بابا جان و دیگر سیاسی قیدیوں سے ناانصافی ختم کی جائے،اجلاس میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری تحریک حق ِ ملکیت بھٹو شہید کے نظرئیے کے مطابق ہے اور پی پی پی اس خواب کی تعبیر یقینی بنائے گی۔ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات اور 27دسمبر کے جلسے کے حوالے سے گفتگو کی اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

Facebook Comments
Share Button