تازہ ترین

GB News

رونالڈو نے دبئی گلوب ساکر پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

Share Button

پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی گلوب ساکر پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا، ایوارڈ حاصل کرنے پر رونالڈو کافی خوش نظر آئے اور ووٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔دبئی میں ہونے والے ساکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔دبئی گلوب ساکر ایوارڈز کے ونر چننے کے لئے ووٹنگ کروائی گئی تھی جس میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے جیتا ۔ایوارڈ حاصل کرنے پر رونالڈو کافی خوش نظر آئے اور ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے سال میں بھی ان کی پرفارمنس اچھی ہی رہے گی ۔ویمن ساکر پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ انگلینڈ کی لوزی برانز نے جیتا، جبکہ کوچ آف دی ائیر کا ایوارڈ لیورپول کے جرگن کوپ نے حاصل کیا۔

Facebook Comments
Share Button