تازہ ترین

GB News

پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول کا اعلان

Share Button

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل سٹیڈیم کراچی، 8 راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور 3 ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں شامل 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 2020ء کے آغاز میں 50 روز باقی رہ جانے پر پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دن کی مناسبت سے قومی کرکٹ کے گڑھ قذافی سٹیڈیم لاہور کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بھی لگایا ہے۔

Facebook Comments
Share Button