تازہ ترین

GB News

ایرانی جنرل پر حملہ، امریکہ نے کوئی مشاورت نہیں کی، سعودیہ

Share Button

سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے کہا ہے کہ مملکت سے امریکا نے بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی حملے کے وقت کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔اس عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تیزی سے رونماہونے والی پیش رفت کے پیش نظر مملکت کشیدگی کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات کی روک تھام کے لیے ضبط وتحمل پر زوردیتی ہے کیونکہ اس کشیدگی کے سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button