تازہ ترین

GB News

شاہ محمود کا ایرانی وزیر خارجہ کو فون، کشیدگی خاتمے کےلئے دیگر ممالک سے بھی رابطے

Share Button

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے رابطہ کیا ہے ، دونوں وزراءخارجہ نے خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزراءخارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے خطے کے دیگر ممالک کے وزراءخارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر پہلے ہی اپنا واضح موقف دے چکا ہے کہ موجودہ صورتحال خطے کیلئے سنگین خطرہ ہے اور پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ علاقائی خود مختاری کا احترام کیا جائے جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں علاقائی خود مختاری کو بنیادی جزو قرار دیا گیا ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں یکطرفہ طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے اور دونوں فریقین کو موجودہ صورتحال میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

Facebook Comments
Share Button