تازہ ترین

GB News

بزدار کی کارکردگی بہترین، اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، پرویز الٰہی

Share Button

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ماضی کی دو اسمبلیوں کی طرح موجودہ اسمبلی بھی پانچ سال پورے کرے گی،نسلوں کی تربیت کےلئے خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے، یونیورسٹی آف گجرات کے گجرات کیمپس کے باعث لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم میسر آسکے گی،(ن) لیگ گیارہ سال تعلیمی اداروں میں تقریبات ہی کرتے رہے اور فنڈز نہیں دیئے، تعلیمی اداروں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔جمعرات کو یونیورسٹی آف گجرات میں اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نسلوں کی تربیت کےلئے خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے، یونیورسٹی آف گجرات کے گجرات کیمپس کے باعث لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم میسر آسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف عوامی عہدوں پر رہ کر گجرات میں تعلیم کے فروغ کےلئے بہت کام کیا، سیاسی یکجہتی سے ادارے مضبوط ہوئے ہیں، ماضی کی دو اسمبلیوں کی طرح موجودہ اسمبلی بھی پانچ سال پورے کرے گی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کی وزارت اعلیٰ بہترین طریقے سے چلا رہے ہیں، (ن) لیگ گیارہ سال تعلیمی اداروں میں تقریبات ہی کرتے رہے اور فنڈز نہیں دیئے، تعلیمی اداروں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے، آج ہمارے مخالفین کو بھی ریسکیو 1122کی ضرورت پڑ چکی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف گیارہ سالہ دور میں مریضوں سے بدلہ لیتے رہے، یونیورسٹی آف گجرات آنے کےلئے گیارہ سال انتظار کیا، جنوبی پنجاب میں میٹرک تک مفت تعلیم دی،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ طلباءکبھی سیکھنا نہ بند کریں، تعلیم و تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، آرمی ایکٹ بل اور تمام جماعتوں نے سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیا، فضل الرحمان نے حق میں ووٹ دیا نہ مخالفت میں۔

Facebook Comments
Share Button