تازہ ترین

GB News

گوشواروں میں تضادات،بلاول بھٹوالیکشن کمیشن طلب

Share Button

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں تضادات پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو متعدد بار یاد دہانی کے خطوط بھی بھجوائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button