تازہ ترین

GB News

روندو، بی آئی ایس پی تصدیقی عمل میں پیسے بٹورنے کا انکشاف

Share Button

روندو(نمائندہ خصوصی) روندو ستک میں بی آئی ایس پی کے مستحقین کے تصدیقی عمل کے دوران فیس لینے کا انکشاف ہواہے، مقامی لوگوں کے مطابق ویرفیکیشن کرانے والا عملہ فی گھرانہ پچاس روپے وصول کررہا ہے، دیگر جگہوں پر اس سے زائد فیس لینے کی شکایات بھی آرہی ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مستحقین کی تصدیق کا عمل حکومت کی جانب سے ہو رہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں لیکن عملہ پچاس پچاس روپے فیس کے نام پر بٹور رہا ہے، عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور فیسوں کی وصولی کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button