تازہ ترین

GB News

وفاقی حکومت عدالت کو اعتماد میں لیکر آرڈر 2020لاسکتی ہے، فدا ناشاد

Share Button

سکردو(محمد اسحاق جلال) سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہاہے کہ گورننس آرڈر 2018اور2019میں نگراں حکومت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے اس لیئے نیا آرڈر لانے کی باتیں ہورہی ہیں وفاقی حکومت سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیکر نیا آرڈر لاسکتی ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے اگر نیاآرڈر نہیں جاری نہیں کیاگیاتو موجودہ صوبائی حکومت ہی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کروائیگی قانون میں اس کی گنجائش موجود ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیاآرڈر جاری کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی البتہ عدالت عظمی کو اعتماد میں لینا ضروری ہوگا وفاقی حکومت عدالت کو اعتماد میں لیکر آرڈر 2020لاسکتی ہے الیکشن تک مشاورت سے کوئی حل نکالا جائے گا ہمیں بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت موجودہ آرڈر میں ترمیم لارہی ہے ایسا نہیں ہے کہ کوئی نیا آرڈر نہ آنے سے الیکشن میں کسی قسم کی کوئی تاخیر ہوگی نیا آرڈر نہ آنے کی صورت میں موجودہ صوبائی حکومت الیکشن کرانے کا مینڈیٹ رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ سکردو کے سیلاب متاثرین کی حالت زار پر بات چیت کرنے کیلئے کئی مرتبہ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا رابطہ ہوتے ہی ان سے درخواست کریں گے کہ سکردو کے سیلاب متاثرین سخت پریشان ہیں غریب لوگ اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہیں لہذا ان کی فوری مدد کی جائے کوئی شک نہیں کہ گیول سدپارہ شگری کلان تنجوس اور دیگر علاقوں کے متاثرین سیلاب ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں امید ہے کہ وزیراعلی غریب متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے وزیراعلی ہمدرد انسان ہیں۔

Facebook Comments
Share Button