تازہ ترین

GB News

وزیراعلیٰ بڑے رحم دل ،سیلاب متاثرین کومایوس نہیں کرینگے،فداناشاد

Share Button

سکردو(چیف رپورٹر)سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہاہے کہ سکردو کے سیلاب متاثرین کی حالت زار پر بات کرنے کیلئے کئی مرتبہ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا رابطہ ہوتے ہی ان سے درخواست کریں گے کہ سکردو کے سیلاب متاثرین سخت پریشان ہیں غریب لوگ اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہیں لہذا ان کی فوری مدد کی جائے متاثرین کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ گیول سدپارہ شگری کلان تنجوس کواردو قمراہ اور دیگر علاقوں کے متاثرین سیلاب ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں امید ہے کہ وزیراعلی غریب متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے وزیراعلی ہمدرد انسان ہیں متاثرین نے سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد سے کہاکہ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے سیلاب متاثرین کو چند دنوں میں معاوضے دینے کا یقین دلایا تھا مگر تین سال گزرنے کے بعد بھی متاثرین کو کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے متاثرین نے سپیکر سے کہاکہ جس وقت وزیراعلی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کررہے تھے اس وقت آپ بھی ان کے ہمراہ تھے آپ سارے وعدوں اور اعلانات کے گواہ ہیں حاجی فدا ناشاد نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ وزیراعلی سے فوری طور پر رابطہ کرکے انہیں ان کے وعدے اور اعلانات یاد دلائیں گے امید ہے کہ وزیراعلی متاثرین کو مایوس نہیں کریں گے وہ بڑے رحم دل شخصیت ہیں

Facebook Comments
Share Button