تازہ ترین

GB News

انجینئرنگ کورکے شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردی گئیں

Share Button

گلگت (پ ر) گزشتہ دنوں شدید برف باری کے بعد استور میں برفانی تودے کے نیچے دب کر انجینرنگ کور کے شہداء کا نماز جنازہ آج آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا سمیت اعلی عسکری و سول حکام کے علاوہ علاقے کے معتبرین نے شرکت کی۔ جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کیا گیا۔ دریں اثناء ایف سی این اے میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ سول اداروں کے ساتھ مل کر شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں میں زندگی کے روز مرہ معمولات کی بحالی ممکن بنائی جائے اور امدادی کاروائیوں کو براہ راست مانیٹر کیا جائے۔ متاثرہ علاقوں میں آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ادویات، خوراک، ٹینٹ اور کمبل کی فراہمی کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button