تازہ ترین

GB News

محکمہ ماحولیات کی آسامیاں ایف پی ایس سی کوبھجوانے کافیصلہ

Share Button

گلگت(نامہ نگار خصوصی)محکمہ ماحولیات نے بلتستان اوردیامرریجن کیلئے آسامیوں کی منظوری دی جا چکی ہیں آسامیوں کو جلد ایف پی ایس سی بھیجا جائیگامحکمہ ماحولیات کے مطابق محکمہ میں خالی آسامیوں کے پر ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق حالیہ برف باری سے گلگت شہر میں فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے برف باری سے پہلے گلگت شہر میں آلودگی کی شرح 50تا60مائیکرو گرام فٹ مکعب کی حد تک پہنچ چکا تھا جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے محکمہ ماحولیات کے مطابق گلگت شہر میں آلودگی میں 70فیصد انگیٹھیوں کا دھواں اور 30فیصد گاڑیوں کے دھویں پر مشتمل ہوتا ہے محکمہ ماحولیات ذرائع کے مطابق فضاء میں زہریلی گیسوں کاسبب بنے والے پلاسٹک ٹائر اور جلے ہوئے موبل آئل جلانے پر پابند ی لگائی جاچکی ہے ٹائر اور موبل آئل جلانے پر پابند کیلئے باقاعدہ عوام میں آگاہی دی گئی ہے اور آگاہی کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کیاجارہا ہے۔

Facebook Comments
Share Button