تازہ ترین

GB News

شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ،مسائل کے حل کے دعویدار کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کررہے ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ

Share Button

سکردو(چیف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلتستان میں اس وقت شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے لوگ بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں لیکن مسائل کے حل کے دعویدار کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کررہے ہیں حکومت اورانتظامیہ کی ترجیحات یکسر بدل گئی ہیں حکومتی لوگوں کا کام صرف عوام کے جذبات سے کھیل کر امن امان خراب کرنا رہ گیا ہے چھوٹے چھوٹے ایشوز پر لوگوں پر سنگین مقدمات بنائے جاتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ علاقے کے مثالی امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا افسوسناک پہلو اورکیا ہوسکتا ہے کہ سکردو کے غریب شہری کو محض اس لیئے ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیاگیا ہے کہ اس نے اسسٹنٹ کمشنر پر تنقید کی تھی تنقید کرنا ہر شہری کا جمہوری اور آئینی حق ہے اس حق سے دنیا کی کوئی طاقت بلتستان کے عوام کو محروم نہیں رکھ سکتی انتظامیہ لوگوں کو پکڑنے کا اپنا شوق پورا کرے اورآئندہ تمام شہریوں کو ایک ایک کرکے پکڑکر جیل بھیجا جائے بلتستان کے لوگوں کو پرامن اور شریف النفس ہونے کی سزا دی جارہی ہے انتظامیہ جان لے کہ اس کو اس کے کئے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی انہوں نے کہاکہ لینڈ ریفارمز کمیشن کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مجوزہ بل کا مطالعہ کیا تھا بل کو دیکھ کر ہمارے رونگٹے کھڑے ہوگئے اس میں جو شق شامل کی گئی ہے وہ نوتوڑ رول سے بھی بڑا خطرناک ہے لینڈ ریفارمز کمیشن لینڈ مافیاز کو سپورٹ کررہا ہے غریبوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہم کسی صورت میں بھی لینڈ ریفارمزکمیشن کی سفارشات کو تسلیم نہیں کریں گے اس کمیشن کی طرف سے طے کردہ فارمولے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ہم آئندہ الیکشن میں زمینوں کے کیس کو لیکر عوام کی عدالت میں پیش ہونگے امید ہے کہ عوام اپنی زمینوں کا خود تحفظ کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم مظلوم لوگ ہیں وفاق اور گلگت بلتستان دونوں میں ہماری حکومت نہیں ہے ہم سروسامانی کے عالم میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ہم ایجنڈا لیکر الیکشن میں اتریں گے کامیاب ہوکر خطے کی ترقی کیلئے کام کریں گے

Facebook Comments
Share Button