تازہ ترین

GB News

چلاس،سکولوں میں چھٹیاں 31 جنوری تک بڑھانے کااعلان

Share Button

چلاس(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم دیامرنے سکولوں میں چھٹیاں 31جنوری تک بڑھانے کا اعلان کردیاہے چلاس شہر اور اس کے مضافات میں سرکاری اسکول 31جنوری تک بند رہیں گے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔چلاس میں حالیہ برفباری اور سردی کے شدت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ چلاس ٹاون، گیال، پھوگیچ، ہڈور، کھنر، تھور، ڈوڈیشال گیس بالا، گیس پائین,تھلچی،دڑن کے تمام پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں میں 31 جنوری تک چھٹیاں ہونگی۔چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر فقیر اللہ نے کہا کہ چلاس میں سخت سردی اور برف باری کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے چھٹیاں بڑھا دی ہیں والدین اپنے بچوں کو یکم فروری سے سکولوں میں حاضری یقینی بنائیں۔

Facebook Comments
Share Button