تازہ ترین

GB News

گریڈ21کے آفیسرڈاکٹر مجیب الرحمن خان کوانسپکٹرجنرل آف پولیس گلگت بلتستان تعینات کردیاگیا

Share Button

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گریڈ21کے آفیسرڈاکٹر مجیب الرحمن خان کوانسپکٹرجنرل آف پولیس گلگت بلتستان تعینات کردیاگیاہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس21کے آفیسرڈاکٹرمجیب الرحمان خان وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے ان کو گلگت بلتستان میں آئی جی پی کی حیثیت سے تبادلہ کردیا ہے۔سابق آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ خان عباسی کے تبادلے کے بعدآئی جی پی گلگت بلتستان کی پوسٹ گزشتہ ایک ماہ سے خالی تھی۔ ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دینے والے گریڈ21کے آفیسرڈاکٹرمجیب الرحمان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تبادلے کے منتظر تھے انہیں آئی جی پی گلگت بلتستان کی حیثیت سے تقرری کردی گئی ہے آئندہ چند روزمیںنئے آئی جی پی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

Facebook Comments
Share Button