تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان کے بارڈر ایریا میں رہنے والے تمام آبادی کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

Share Button

گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں گلگت بلتستان کے بارڈر ایریا میں رہنے والے تمام آبادی کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ آزاد کشمیر میں بارڈر ایریا پر رہنے والی تمام آبادی کو اس سے قبل احساس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے خصوصاً چار اضلاع سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور استور کے ایسے علاقے جو بارڈر ایریا میں رہ رہے ہیںہر وقت دشمن کی طرف سے جارحیت کا سامنا رہتا ہے اور بنیادی کی سہولیات کی فراہمی میں بھی مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ بھارتی جارحیت کی وجہ سے بارڈر ایریا میں رہنے والوں کی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں۔ اس معروضی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے بارڈر ایریا میں مقیم تمام آبادی کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button