تازہ ترین

GB News

بھارت،دہلی اسمبلی انتخابات،مودی سرکار کی ناک نیچے بی جے پی کو شکست فاش

Share Button

بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو تیسری بار بھی شکست کا مزہ چکھا دیا ہے،ملک کی حکمراں جماعت بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود صرف 9نشستیں حاصل کر پائی،م آدمی پارٹی نے 58سیٹیں حاصل کر کے تیسری بار حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے تحت دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے 70میں سے 58نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا اور مودی سرکار کے غرور کو دھول چٹا دی ہے۔ ملک کی حکمراں جماعت بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود صرف 9نشستیں حاصل کر پائی۔دہلی میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 36سیٹیں درکار ہوئی ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی نے 58سیٹیں حاصل کر کے تیسری بار حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے جیت کی خوشیاں میں مٹھائیاں بانٹیں جب کہ بی جے پی کے دفاتر میں ہو کا عالم ہے۔ بی جے پی کی شکست کی ایک بڑی وجہ متنازع شہریت بل بھی ہے جسے مسلمانوں سمیت ملک کے سنجیدہ حلقوں نے مسترد کردیا تھا۔دہلی کی سیاسی بساط کو الٹنے کے لیے بی جے پی حکومت کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر اعلی اتر پردیش یوگی سمیت کئی اعلی عہدیداروں نے انتخابی حلقوں میں ڈیرے ڈال دیئے تھے اور حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا تھا جب کہ ہندو ووٹرز کو لبھانے کو لیے اقلیتوں کیخلاف زہر اگلا گیا اور نفرت کی فضا پیدا کی تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ووٹرز نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا۔

Facebook Comments
Share Button