تازہ ترین

GB News

دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ماہرہ خان کا 18 واں نمبر

Share Button

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے چاہنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں ہے، ان کے چاہنے والے ہر وقت ماہرہ خان کی زندگی کے بارے میں وقتاً فوقتاًجاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں، اداکارہ کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستانی اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں 18 ویں نمبر پر ہیں۔خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اور صحت سے متعلق ایک لسٹ جاری کی ہے۔ اس لسٹ کو ’دنیا کی 52 خوبصورت ترین خواتین‘ کا نام دیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ بھی شامل ہیں اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں عالمی شہرت یافتہ اداکارائوں دپیکا پڈوکون، بیلا حدید، ایشوریہ رائے، انجلینا جولی سمیت دیگر کے ساتھ ہیں۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں کیا، ٹی وی شو ’ہمسفر‘ کے دوران اپنی قابلیت کے ذریعے خود کو منوایا۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ کی، وہ پاکستان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بھی ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔

Facebook Comments
Share Button