تازہ ترین

GB News

سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرناہوگا ،فردوس عاشق اعوان

Share Button

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرناہوگا ،مادر پدر آزاد کرکے معاشرے کی تباہی کے لیئے ان کو بے لگام نہیں چھوڑ سکتے،یہاں ان کمپنیوں کے دفاتر ہوں گے تو ان پر ملک کے قانون کا اطلاق ہو گا، ، اتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کمپنیزجواب دہ نہیں تھیں اور ہمارے پاس ان سے باز پرس کرنے کا قانونی راستہ نہیں تھا، اس اتھارٹی سے 24 گھنٹوں میں وہ کمپنیز مواد ہٹانے کی پابندہوں گی۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر قیادت آج چاروں صوبوں کے وزراءا علی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی حکومتوں سے وزیر اعظم نے اہم مسائل پربریفنگ لی ہے ، جبکہ منافع خوروں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں اور ملاوٹ کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیئے جو ہدایت دی گئی تھی ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، ایک لاکھ ٹن گندم سندھ نے اور مانگی ہے،وزیر اعظم کوبتایا گیا کہ سندھ حکومت گندم کی خریداری کا آغاز مارچ میں کرنے جا رہی ہے، وزیر اعظم نے بلوچستان حکومت کو ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے بروقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے وہاں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کی ہدایات دی ہیں ،وزیرا عظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو ملاوٹ سے پاک اشیا ءخوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین میں ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں ، سوشل میڈیا کمپنیز بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا سروس مہیا کر رہی ہیں،سوشل میڈیا اس وقت ہر انسان کی ضرورت ہے، 73 فیصد پاکستان کے صارفین سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں ، انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سے ہی رہنمائی لی گئی ہے ، اتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کمپنیزجواب دہ نہیں تھیں اور ہمارے پاس ان سے باز پرس کرنے کا قانونی راستہ نہیں تھا، اس اتھارٹی سے 24 گھنٹوں میں وہ کمپنیز مواد ہٹانے کی پابندہوں گی، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرناہوگا، ان کمپنیوں نے رجسٹرڈ ہونا ہے اور اپنا ڈیٹا بینک پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا ہے ،مادر پدر آزاد کرکے معاشرے کی تباہی کے لیئے ان کو بے لگام نہیں چھوڑ سکتے،یہاں ان کمپنیوں کے دفاتر ہوں گے تو ان پر ملک کے قانون کا اطلاق ہو گا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی میڈیا کو ٹارگٹ کرکے اشتہارات بند نہیں کیے گئے ، اطلاعات تک رسائی کا کمیشن بن چکا ہے ، کمشنر تعینات ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔( ع ا)

Facebook Comments
Share Button