تازہ ترین

GB News

چلاس، عالم دین مولانا ایاز صدیقی انتقال کر گئے

Share Button

نامور عالم دین و خطیب مرکزی مدنی مسجد چلاس مولانا ایاز صدیقی مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مولانا ایاز صدیقی کینسر کی مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ماہ سے راولپنڈی نوری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم نے پسماندگان میں دوبیوائیں نو بیٹے اور دس بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ رہے اور چلاس میں مرکزی مدنی مسجد کی نگرانی نماز جمعہ اور نماز عیدین پڑھاتے تھے۔مرحوم کو آج بعد نماز جمعہ چلاس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔مرحوم کے وفات پر دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائیں کی اور دین اسلام کی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Facebook Comments
Share Button