تازہ ترین

GB News

ٹرمپ کی ثالثی پیش کش پر عملدرآمد چاہتے ہیں، پاکستان

Share Button

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی اور ہم اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کے مسائل پیدا کر رہے ہیں، بھارت اندرون ملک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدوں پر حالات خراب کررہا ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے رواں سال 272 مرتبہ کنٹرول لائن پرفائربندی کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ناظم الامور کو 8 اور 10 فروری کو طلب کر کے احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 6 ماہ سے کشمیر کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کشمیر کے دنیا سے رابطے بدستور منقطع ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی، ہم اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button