تازہ ترین

GB News

گوجال ڈاکخانہ سکینڈل، ملزمان کے تاخیری حربوں پر نیب بیزار، ضمانت منسوخی کی استدعا

Share Button

گوجال ڈاکخانہ سکینڈل میں ملزمان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے قومی احتساب بیورو نے تنگ آکر نیب کورٹ کو چیف کورٹ سے رابطہ کرکے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کر دی۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے دو ر ےفرنسز 05/2018 اور 06/2018 احتساب کورٹ مےں زےر سماعت ہےں ، نیب کورٹ میں نیب پراسکیوشن مقررہ تاریخ پر گواہ و شہادت پیش کرتے ہیں لیکن ملزمان ہر تاریخ پر تاخیری حربے استعمال کرکے کیس کو التوا میں ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے کیس کو آگے بڑھانے میں نیب کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جس پر نیب نے احتساب عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ چیف کورٹ سے رابطہ کرکے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرے اور ملزمان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملزمان کی جانب سے ریفرنسز کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوششیں ناکام ہو سکیں۔نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سکینڈل کے متاثرین بالائی ہنزہ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور بہت سارے متاثرین عمر رسیدہ مردو خواتین، بیوہ اور معذور ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی غریب بھی ہیں، انہیں گلگت آنے جانے میں بہت سارے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے ۔نیب نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ اگر ممکن ہو تو ایک یا دو دن کیلئے گوجال میں ہی عدالت لگائی جائے تاکہ تمام گواہان کے بیانات ان کے گھر کی دہلیز پر ریکارڈ ہو سکیں۔

Facebook Comments
Share Button