تازہ ترین

GB News

صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے، ایکشن کمیٹی

Share Button

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہاہے کہ ابھی تک جتنے بھی سیٹ اپ آئے ہیں وہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر لائے گئے ہیں کسی نے بھی یہ نہیں پوچھا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو کیا چاہئے اور کونسا سیٹ اپ عوام کے لئے بہتر ہے۔ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرراجہ ناصر سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے مولاناسلطان رئیس نے کہا کہ آج تک حکم ناموں کے ذریعے گلگت بلتستان کا نظام چلایا گیا اب جس آرڈر کو لایا جارہا ہے اس میں ترمیم کا حق بھی اسمبلی کو نہیں ہے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی جس قسم کا بھی سیٹ اپ ہے اسے پبلک کیا جائے اور اسمبلی میں اس کی شق پر بحث کرائی جائے اور اسمبلی سے منظوری کے بعد کوئی اقدام اٹھایا جائے۔ جنرل سیکریٹری عوامی ایکشن کمیٹی ، انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن، ترجمان ایکشن کمیٹی محمد فاروق اور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر یوسف ناشاد نے کہا کہ قوم کو اب جاگنا ہوگا اور ستر سالوں سے قوم سوئی ہوئی ہے گلگت بلتستان میں اندھیرے نگری کا راج ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ عوام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز عوامی ایکشن کمیٹی کے اس اقدام کا ساتھ دینگے اور اپنے مستقل کو روشن کرینگے۔ صدر ہوٹل انڈسٹری ایسوسی ایشن راجہ ناصر نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے اب بھی ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کو پیغام دینے کے لئے مکمل ساتھ دینگے اور بنیادی سیاسی حقوق کے لئے بھرپور کام کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button