تازہ ترین

GB News

بلاول کو نیب نے ڈھیل دے دی، حکومت کا شکوہ

Share Button

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نیب دفتر کے باہر ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے تھے اور قوم کو گمراہ کر رہے تھے، کسی بزرگ نے کہا تھا مجھے کیوں نکالا، آج بلاول نے کہا مجھے کیوں بلایا، سوا ارب کی جائیداد بنائی اسکی پوچھ گچھ کے لئے آپ کو بلایا گیا، قانون سے کوئی مبرا نہیں نیب کی طرف سے بلاول بھٹو کو ڈھیل دی جا رہی ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہاکہ ابھی بلاول بھٹو زرداری کی پیشی تھی، نیب دفتر کے باہر بلاول بھٹو ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے تھے اور قوم کو گمراہ کر رہے تھے، بلاول نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، اور کہا کہ مجھے نیب میں کیوں بلایا،پہلے کسی بزرگ نے کہا تھا مجھے کیوں نکالا، آج بلاول نے کہا مجھے کیوں بلایا، شہزاد اکبر نے کہاکہ کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، سوا ارب کی جائیداد بنائی اسکی پوچھ گچھ کے لئے آپ کو بلایا گیا، قانون سے کوئی مبرا نہیں، بلاول بھٹو نے سفید جھوٹ بولا تھا جس پر انہیں دوبارہ بلا کر پوچھا گیا ،میں سمجھتا ہوں نیب کی طرف سے ان کو ڈھیل دی جا رہی ہے،اگر ان کو بلایا گیا توان کی طبیعت پر گراں گزرتا ہے، اس ملک میں ہر بندہ قانون دان ہے، شہزاد اکبر نے کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات تین ادارے کر رہے ہیں ایک کمیٹی بھی بنی ہوئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button