تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان حکومت کو بااختیار بنایا جائے، سراج الحق

Share Button

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے ملاقات کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیرکو ہندوستانی تسلط سے آزاد کروانے کے لیے حکومت پاکستان موثر اقدامات کرے، مسئلہ کشمیر محض تقریروں سے حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے حل کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ،عالمی سطح پر موافق فضا سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں ،سفارتی مشنز کو متحرک کریں گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومتوں کو با اختیار اور باوسائل بنائیں ہائیڈرل منصوبوں کی رائلٹی دونوں آزاد خطوں کو فراہم کی جائے ،اقتصادی رابطہ کونسل میں ان خطوں کو سرفہرست رکھا جائے ،پاکستان کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو وسائل فراہم کروانے کے حوالے سے بات کی اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھانے کا اہتمام کروں گا ، انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر یوں کی بات سننا چاہتی ہے کشمیریوں کو اپنا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے،ہندوستان نے مسلمانوں کی شہریت کا بل پاس کر کے اپنا نام نہادسیکولر او جمہوری چہرہ دنیا میں بے نقاب کردیا نریندرمودی کے انتہا پسندانہ اقدامات نے پورے ہندوستان کے اندر آگ لگادی ہے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں نے اس انتہاپسندی کے خلاف آواز بلند کی ہے اوردہلی کے عوام نے آر ایس ایس کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button