تازہ ترین

GB News

مسلم امہ میں کوئی دوبلاکس نہیں بن رہے،وزیرخارجہ

Share Button

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مسلم امہ میں کوئی دو بلاکس نہیں بن رہے ہیں،مسلم مخالف قوتیں تقسیم کا تاثر پھیلا رہی ہیں، پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کی مدد میں پیش پیش ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم امہ میں کوئی دو بلاکس نہیں بن رہے ہیں،مسلم مخالف قوتیں تقسیم کا تاثر پھیلا رہی ہیں، پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کی مدد میں پیش پیش ہوں گے، ترکی سی پیک میں دلچسپی لے گا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات تاریخی اور مثالی نوعیت کے ہیں، ہم نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،ترک صدر کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعاون کا ایک نیا فریم ورک تشکیل پائے گا،ترک سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، کوشش ہو گی کہ ترک کاروباری وفد سے بہترین معاشی منصوبوں پر اتفاق ہوا۔

Facebook Comments
Share Button