تازہ ترین

GB News

گلگت سکردو روڈ کےلئے اضافی فنڈز مختص کردیئے، اسد عمر

Share Button

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،حکومت اسکو عوامی فلاح وبہبود میں لانے کی منصوبہ بندی کرے گی ، گلگت سکردو روڈ کےلئے اضافی فنڈ مختص کردےئے گئے ہیں گلگت بلتستان میں فروٹ پراسسنگ یونٹ ،سنگ مرمر اور سٹون پالش فیکٹری کا قیام ہماری ترجیح ہے،سیاست سے بالا تر ہوکر گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات اسد عمر سے محمد اشرف صداکی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کے اراکین نے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کی نمائندگی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،حکومت اس پیداواری صلاحیت کو عوام کی فلاح وبہبود میں لانے کی منصوبہ بندی کرے گی ، گلگت سکردو روڈ کےلئے اضافی فنڈ مختص کردیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان خشک اور تازہ میوہ جات ،معدنیات اور کان کنی سے مالامال ہے ،یہاں فروٹ پراسسنگ یونٹ ،سنگ مرمر اور سٹون پالش فیکٹری کا قیام ہماری ترجیح ہے،سیاست سے بالا تر ہوکر گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کاشغر سے گلگت اور سکردو کےلئے ہفتے میں کم ازکم ایک فلائیٹ ضرور چلے ۔

Facebook Comments
Share Button