تازہ ترین

GB News

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت سکردو روڈ کے زمین کے معاوضوں کی مد میں 77کروڑ روپے جاری کر دیئے

Share Button

اسلام آباد( جنرل رپورٹر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت سکردو روڈ کے زمین کے معاوضوں کی مد میں 77کروڑ روپے جاری کر دیئے۔این ایچ اے گلگت بلتستان کے جنرل منیجر محبوب ولی خان نے کے پی این کو بتایا کہ 777ملین روپے(77کروڑ) کے چیک جاری ہو چکے ہیں جو جلد ہی متعلقہ اکائونٹ میں منتقل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ معاوضوں کی مد میں ٹوٹل 89کروڑ روپے جاری ہونے تھے تاہم 12کروڑ کے معاوضوں پر کچھ اعتراضات سامنے آئے جس کے بعد انہیں روک دیاگیا ، اس اعتراضات پر کام کیا جائے گااور ضروری چیزوں کو حل کیا جائے گا جس کے بعد یہ بارہ کروڑ روپے جاری ہوں گے ، 77کروڑ روپے کے چیک باقاعدہ جاری ہو چکے ہیں ،جسے اگلے ایک ماہ کے اندر لینڈ ایکوزیشن کے معاملات فائنل کرنے کے بعد باقاعدہ متاثرین کو منتقل کیے جائیں گے۔دوسری جانب این ایچ اے کے ممبر ایڈمن مشتاق احمد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکردو روڈ کے متاثرین کی رقم ریلیز ہو گئی ہے، جمعہ کے رو ز پی ٹی آئی کے رہنما عالم نور حیدر سے ملاقات کے دوران مشتاق احمد نے بتایا کہ سکردو روڈ دفاعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہے ، اس منصوبے پر 31ارب روپے خرچ ہوں گے اور اکتوبر2020 میں مکمل ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button