تازہ ترین

GB News

اداکارہ سارہ خان کی لال کپڑوں میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Share Button

پاکستانی مشہور اداکارہ سارہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ہم بات کررہے ہیں اداکارہ سارہ خان کی جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے ہلکا سا میک اپ کیا ہے اور سورج کی کرنوں میں ان کی تصویر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان نے 2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے متعدد کامیاب ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button