تازہ ترین

GB News

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

Share Button

بیجنگ/ووہان/منیلا/سیول/واشنگٹن/جنیوا(شِنہوا) دنیا بھر میںکرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یورپ کو اس عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد کئی ملکوں نے اپنی سرحدیں بند کر دیں،فلپائن نے کرونا وائرس کا پھیلا ئوروکنے کیلئے منیلا میں کرفیونافذکردیا،امریکہ میں آئی ایم ایف کے ہیڈ کوآرٹر کے ایک ملازم میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ چینی صدرنے نوول کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں اٹلی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔چین میںنوول کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے مزید11مصدقہ مریضوں اور 13ہلاکتوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔اسی دوران 17نئے مشتبہ مریض بھی سامنے آئے۔جمہوریہ کوریا میں مسلسل تیسرے دن نئے کیسز کی تعداد 200سے نیچے رہی جہاں جمعرات کو 114 اور جمعہ کو 110 مریض رپورٹ ہوئے۔پانچ مزید اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی، اموات کی مجموعی شرح 0.84 فیصد ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ وفاقی بجٹ میں سے 50 ارب ڈالر ایمرجنسی ریلیف فنڈ بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاس میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے 8 ہفتے مشکل کے ہیں، ہم ابھی سیکھ سکتے ہیں اور اس وائرس کا رخ بدل سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے تمام اسپتالوں اور دیکھ بھال کرنے والے مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نجی اداروں کے ساتھ مل کر کووڈ-19 کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی گنجائش پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments
Share Button