تازہ ترین

GB News

عوام بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں ، ہجوم میں کم جائیں، باکسر محمد وسیم

Share Button

باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے۔ چین، امریکا، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی شہری مہلک وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں باصلاحیت باکسر نے شہریوں کو خصوصی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس پاکستان میں بھی پھیلنے لگا ہے، عوام بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارک اور ہجوم میں کم جائیں، احتیاط کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملائیں۔ عوام اپنا، اپنے اہلخانہ کا اور باالخصوص پاکستان کاخیال رکھیں۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش)تیار کرلیا

Facebook Comments
Share Button