تازہ ترین

GB News

ایران کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، حسن روحانی

Share Button

ایران کے صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات میں آئندہ 2 سے 3 ہفتوں نرمی متوقع ہے۔حسن روحانی نے ہفتے کو ٹی وی پر اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ایران کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ہم حالات معمول پر لا کر ان سازشوں کامقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لیے جو بھی ممکن ہوا وہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ایران دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں اٹلی اور چین کے بعد ایران میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ایران میں 100 سے زائد مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 556 تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار 610 ہے اور 7ہزار 635افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ایران کے صدر مملکت نے امریکی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت اور کانگریس میں موجود نمائندوں کو آگاہ کریں کہ دشمنی ، دباو¿ اور پابندیاں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت ، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور وہ وائرس کے ساتھ ساتھ موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف بھی مزاحمت کرنے میں کامیاب ہوں گے۔صدر روحانی نے کوویڈ-19 کی شکست کو ایک عالمی فرض قرار دیتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا کہ ایک خطرناک عالمی “وبا” کی صورتحال میں تہران ، پیرس ، لندن اور واشنگٹن کے درمیان فاصلہ طویل نہیں اور ایران کو وسائل سے محروم کرنے کے دنیا بھر پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایران کے شہر ق±م میں 19فروری کو ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد ایرانی حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button