تازہ ترین

GB News

مطمئن رہیں اور گھروں میں رہنا جاری رکھیں، ترک صدر

Share Button

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہنا جاری رکھیں۔صدر ایردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “مطمن رہیں، حکومت اپنے تمام اداروں کے ساتھ تن دہی سے اپنے فرائض ادا کر رہی ہے۔ ہم دن رات کا فرق کئے بغیر ملت کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انشا اللہ ہم باہم مل کر اس مشکل دور پر قابو پا لیں گے۔ ضروری صرف اتنا ہے کہ جو ہدایات کی جا رہیں ہیں اور جو تدابیر بتائی جا رہی ہیں ان پر عمل کریں اور گھر میں رہنا جاری رکھیں۔ خواہ صحت سے متعلقہ ہوں خواہ اس کے علاوہ تمام تر مصنوعات ہمارے پاس موجود ہیں ۔ ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 947 ہو گئی ہے۔ عمر رسیدہ مریضوں میں سے 12 اموات کے بعد وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے”۔

Facebook Comments
Share Button