تازہ ترین

GB News

سفارش کا زمانہ گیا اب ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے،میگھا

Share Button

اسٹیج وفلم کی معروف اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں ،انہوں نے کہا کہ ہرکام میں کا میابی کیلئے محنت اور اپنی منزل کا تعین ضروری ہے‘سفارش کا زمانہ گیا اب ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ اب تک میں نے شوبز انڈسڑی میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بارے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں،میگھانے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسڑی میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی صرف پاکستانی شوبز انڈسڑی میں نئے آنیوالوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور منزل کے تعین کے بغیر کامیابی کا امکان کم ہوجاتا ہے لہذا نئے آنے والوں کو اس چیز کو مدنظر رکھنا چاہئے،اداکارہ نے کہا کہ فنکار زندگی بھر فنکار ہی رہتا ہے مگر اس کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے جس میں خوشی اور دکھ ساتھ رہتے ہیں، میری دعا ہے کہ اللہسب کو خوشیاں عطاءکرے،میگھا نے کہا کہ اس وقت میں اپنی زندگی کے خوبصورت دور سے گزر رہی ہوں ، اپنی موجودہ زندگی سے اس قدر مطمئن ہوں کہ دل چاہتا ہے کہ وقت رک جائے مگر انسان کی ساری خواہشیں تو پوری نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جس کی تمام آرزوئیں پوری ہوئیں، چند ایک اور بھی ہیں اور وہ بھی اللہ جلد پوری کرے گا۔

Facebook Comments
Share Button