تازہ ترین

GB News

عوام نے اگر ذمہ داری نہ دکھائی تو لاک ڈان کا آپشن موجود ہے، فردوس عاشق اعوان

Share Button

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں حقائق پر مبنی تجزیہ پیش کیا۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وباءپر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں ، وزیر اعظم نے درپیش مسائل کا ذکر کیا، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سیلف لاک ڈاﺅن کا کہا، وزیر اعظم نے پیغام دیا اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو لاک ڈاﺅن ہو جا ئے گا ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں میڈیا کے مزید ذمہ دارانہ کردار کا ذکر کیا ، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں حقائق پر مبنی تجزیہ پیش کیا ۔

Facebook Comments
Share Button