تازہ ترین

GB News

محمد حفیظ نے سزا مکمل کرنے والے شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کر دی

Share Button

قومی ٹیم کے آل راﺅنڈرمحمد حفیظ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے والے اوپنر شرجیل خان کی ٹیم میں ممکنہ واپسی کی مخالفت کر دی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر محمد حفیظ نے نام لیے بغیرکہا کہ کسی کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور فٹنس کی باتیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں، کیا پاکستان کی نمائندگی کیلئے سب سے پہلا معیار کسی بھی کھلاڑی کی دیانت داری اور عزت نفس نہیں ہونا چاہیے؟۔یاد رہے کہ محمد حفیظ سمیت چند کرکٹرز نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی بھی مخالفت کی تھی تاہم بعد ازاں پی سی بی کا فیصلہ تسلیم کرلیا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے شرجیل خان کو ڈھائی سال معطل سمیت 5 سال پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔

Facebook Comments
Share Button