تازہ ترین

GB News

ملک میں 18لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، خسرو بختیار

Share Button

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں 18لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں،(آج)منگل سے سندھ کے اندر گندم کی سرکاری خریداری کا آغاز ہو جائے گا، 288ارب روپے مالیت کی گندم سرکاری اور نجی شعبے میں خریدی جائے گی، ملک میں گندم کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں، پاکستان میں کسی بھی قسم کی غذائی قلت نہیں ہے، پیر کو وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار نے میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 18لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں اور منگل سے سندھ کے اندر گندم کی سرکاری خریداری کا آغاز ہو جائے گا، 288ارب روپے مالیت کی گندم سرکاری اور نجی شعبے میں خریدی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں، پاکستان میں کسی بھی قسم کی غذائی قلت نہیں ہے، ملک میں 70لاکھ ٹن چاول پیدا ہوتا ہے اور ضرورت صرف 35لاکھ ٹن ہے جبکہ ملک میں دو ماہ کےلئے اضافی دالوں کے ذخائر بھی موجود ہیں، کھانے کا تیل 75ہزار ٹن ملک میں موجود ہے اور کھانے کا تیل دو ماہ کےلئے وافر ذخائر موجود ہیں،ملک میں پیاز ضرورت کے مطابق ہے، جبکہ رواں سال ملک میں 43لاکھ ٹن آلو کی پیداوار متوقع ہے اور ضرورت 40لاکھ ٹن ہے، لائیو سٹاک، پولٹری اور دودھ کی پیداوار میں پاکستان خود کفیل ہے۔

Facebook Comments
Share Button