تازہ ترین

GB News

امریکہ مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندیاں ہٹائے، ایران

Share Button

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے پابندیاں ختم کر دینی چاہییں۔ اپنے بیان میں روحانی نے یہ بھی کہا کہ تہران حکومت، امریکہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ روحانی کی یہ تقریر ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔یاد رہے کہ قبل ازیں روحانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ایسی ہی تقریر میں امریکی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔واضح رہے کہ ایران مشرق وسطی کے خطے میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد اکیس ہزار سے تجاوز ہے۔

Facebook Comments
Share Button