تازہ ترین

GB News

ڈاکٹر اسامہ نے مسیحائی کا حق ادا کردیا، بلاول

Share Button

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیسے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ویسے ہی کرونا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل کریں،عوام سے اپیل ہے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن کریں سےتو چند دن کی پریشانی ہوگی،لاک ڈاون نہ کیا تو کئی مہینے پریشان ہونا پڑےگا،ہمیں کرونا کے پھیلاﺅ کو روکنا ہے، اس بیماری کی کوئی ویکسین نہیں ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت سے اپیل ہے جلد سخت فیصلے لیں، وفاق جلدی فیصلے کرے تاکہ ہم کرونا کامقابلہ کرسکیں، جیسے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ویسے ہی کرونا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔دریں اثنا یوم پاکستان کے حوالے سے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ قوم ایسے حالات میںیہ دن منا رہی ہے جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، کرونا وائرس کی وباء نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیئے جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ کرونا وائرس کی وباء ہمارے لئے ایک امتحان ہے، تمام ادارے کرونا کی وباء کا مِل ج±ل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں۔بلاو ل بھٹو نے کہا کہ قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتے ہے جن پر عمل پیرا ہوکر قوم کو مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔بلاو ل بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے سدباب کے لئے ہمیں ملک گیر لاک ڈاو¿ن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر اسامہ رضاکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید گلگت بلتستان میں کرونا متاثرین کا علاج کر رہے تھے ، ڈاکٹر اسامہ رضا نے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہوئے شہادت پائی ،کرونا سے جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔پیپلز پارٹی چیئرمین نے شہید اسامہ ریاضکے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی دے کر ڈاکٹر اسامہ نے مسیحائی کا حق ادا کر دیا۔

Facebook Comments
Share Button