تازہ ترین

GB News

اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مشیر خزانہ

Share Button

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کو چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے، کرونا وائرس پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صحت کی سہولیات کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی یقینی بنانا ترجیح ہے، مشکل گھڑی میں کاروباری برادری کی مشکلات سے واقف ہیں، حکومت پر بھروسہ کریں، تجاویز پر کام کیا جارہا ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور کراچی کی تاجر برادی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، مشیر تجارت، پیٹرولیم اور عشرت حسین بھی اجلاس میں شریک رہے۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کو چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے، کورونا وائرس پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صحت کی سہولیات کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی یقینی بنانا ترجیح ہے، مشکل گھڑی میں کاروباری برادری کی مشکلات سے واقف ہیں، حکومت پر بھروسہ کریں، تجاویز پر کام کیا جارہا ہے۔مشیر خزانہ نے تاجر برادری کو دہاڑی دار ملازمین کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقاصد کے حصول کیلئے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کریں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کی مدد سے فوڈ بیگ تیار کئے گئے ہیں، فوڈ بیگ ضرورت مند افراد میں جلد تقسیم کئے جائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button