تازہ ترین

GB News

غذر کے داخلی ،خارجی راستے بند، کرفیو کا سماں

Share Button

ضلع غذر میں کرونا سے بچاو¿ کے لئے 3 روزہ لاک ڈاو¿ن کے اعلان کے بعد ہی ضلع بھر میں عوام گھروں تک محدود ہوگئے علاقے میں کرفیو کا سماں ہے ہر قسم کا کاروباز بند ہونے کے ساتھ غذر کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں لاک ڈاو¿ن کے پہلے دن ایس پی غذر عبدالروف،ایڈیشنل ایس پی فیضان علی اور اے سی پونیال اشکومن حبیب الرحمن نے مختلف مقامات کا جائزہ لیا ایڈیشنل ایس پی اور اے سی پونیال نے گاہکوچ سے بیارچی تک لاک ڈاو¿ن کا جائزہ لیا اور بیاچی میں سکریننگ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مسافروں کی سکریننگ کا بھی جائزہ لیا۔قبل ازیں ایس پی غذر عبدالروف نے گاہکوچ بازار کا دورہ کیا انہوں نے ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور تفصیلات معلوم کرنے کے ساتھ انہیں مختلف تیاریوں کے حوالے سے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ بغیر کسی اہم وجہ کے بازار آنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے خوراک کے حصول اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی چیزیں خریدنے والوں کو شہرمیں داخل ہونے کی اجازت دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ شیر قلعہ چیک پوسٹ غذر کا گیٹ وے ہے ہم نے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باہر سے آنے والوں کو علاقے میں داخل نہ ہونے دیں غذر میں دفعہ 144 کے بعد کسی بھی فرد کا داخل ہونا قانون کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا علاقے میں نہ تو پکنک پوائنٹ کھلے ہیں نہ ہی ہوٹل اور بازار کھلے ہیں ایسے میں سیر سپاٹے کے لئے آنے والے افراد اپنا ارادہ بدلیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں غذر کے تمام قصبوں کے شہریوں کو بھی بلاوجہ گھر سے باہر آنے کی ضرورت نہیں کرونا جیسے خطرناک وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ سے تعاو¿ن کریں تاہم اگر ان حالات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تو پولیس قانون کا استعمال کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو لگام دینے کے لئے چوکس ہے۔

Facebook Comments
Share Button