تازہ ترین

GB News

لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں

Share Button

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کا پولیس ، رینجرز اور پیرا ملٹری فورس کے ہمراہ شہر میں فلیگ مارچ اور گشت ، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے متعد د افراد زیر حراست،تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کروناوائرس سے بچاﺅکے لئے لاک ڈاﺅن کے پہلے روز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد افرادکو حراست میں لیکر انہیں وارننگ دی گئی کہ وہ لاک ڈاون کا احترام کریں انتظامی احکامات کو نظر انداز نہ کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے پیرا ملٹری فورس کے ہمراہ فلیگ مارچ اور شہر کے گشت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے اپیل ہے وہ لاک ڈاﺅن کااحترام کریں ۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے فلیگ مارچ اور گشت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاون کامیاب بنانے کیلئے سخت فیصلوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے کرونا وائرس سے عوام خود بھی بچیں اور دوسروںکو بھی بچائیں جسکا بہترین حل اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنا ہے اس لئے صوبائی حکومت نے کرونا وائر س کی روک تھام کیلئے 15 دنوں کیلئے صوبے کو لاک ڈاون کیا ہے جس پر عملدرآمدکیلئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی قیادت میںضلعی انتظامیہ متحرک ہے مجسٹریٹس ،فیلڈ ریونیو سٹاف ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار سمیت بلدیہ میونسپل پولیس فورس ہمہ وقت کوشاں ہیں ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے تعاون کریں اور اپنے گھروں میں رہیں تاکہ اپنے آپ بچانے کے ساتھ اپنے معاشرے کو بڑے نقصان سے یقینی طور پر محفوظ بناسکیں گے ۔

Facebook Comments
Share Button