تازہ ترین

GB News

کرونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے مالی وسائل فراہم کئے جائیں، سپیکر جی بی اسمبلی

Share Button

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ پر قابو کرنے کے لئے وفاقی حکومت فوری طور پر حکومت گلگت بلتستان کو مالی وسائل فراہم کرے۔ سپیکر نے وزیر اعظم کے نام مراسلے میں توجہ دلائی ہے کہ عالمی بنک کی طرف سے ملنے والی امداد سے دیگر تمام صوبوں کو فراخدلی کے ساتھ حصہ دیا گیا ہے لیکن سب سے ذیادہ مشکلات سے دو چار گلگت بلتستان کو اس سے محروم رکھنا حیران کن ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان صرف وفاقی امدادی بجٹ پر منحصر صوبہ ہے۔ تفتان میں زائرین کو مناسب سہولت فراہم کئے بغیر ایک ہی جگہ کئی دنوں تک ہجوم کی صورت میں روک کر رکھنے کے سبب بہت سے صحت مند زائرین بھی اس وبا سے متاثر ہو کر پریشانی کے عالم میں ہیں حکومت گلگت بلتستان نے اپنے انتہائی محدود وسائل کے باوجود قابل قدر انتظامات کئے ہیں مقامی ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی مدد سے جنگی بنیادوں پر قائم قرنطینہ مرکز میں زائرین کو رکھ کر اب تک دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے فورس کمانڈر ناردرن ایریا نے جس قدر ذاتی دلچسپی سے سہولتیں فراہم کی ہےں اس کے لئے گلگت بلتستان کے عوام سراپا شگر گزار ہےں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سہولت نہ ملنے کی صورت میں اس وبا پر قابو پانا کہیں خدا نخواستہ نا ممکن نہ بن جائے۔ سپیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ ان تشویشناک حالات میں وفاق گلگت بلتستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

Facebook Comments
Share Button