تازہ ترین

GB News

ڈاکٹر اسامہ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین، گارڈ آف آنر پیش

Share Button

قومی ہےرو ڈاکٹر اسامہ رےاض شہےد کو کنوداس کے قبرستان مےں سپرد خاک کر دےاگےا ۔ پےر کے روز ڈاکٹر اسامہ رےاض شہےد کی جسد خاکی کو ڈی اےچ کےو ہسپتال سے جنازہ گاہ پہنچاےا گےا جہاں پرقاری محمد اسحاق کی امامت مےں نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد پولےس کے چاک و چو بند دستے نے سلامی دی شہےد کو اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خا ک کر دےا گےا۔شہیدکے تابوت کوقومی پرچم میں لپیٹاگیاتھا واضح رہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مرےضوں کی سکرےننگ کے بعد اپنے گھر مےں بے ہوش ہو گئے تھے بے ہوشی کی حالت مےں ڈی اےچ کےو پہنچاےا گےا ڈاکٹر اسامہ رےا ض کو مہ مےں جانے کی وجہ سے مسلسل دو دن تک وےنٹلےٹر پر رہے اس دوران ڈاکٹر اسامہ رےاض کا کرونا وائرس ٹےسٹ بھی کر واےا گےا جو کہ مثبت نکلا ۔ محکمہ اطلاعات نے اتوار کی رات 8 بجے ڈاکٹر اسامہ کی وفات کی تصدےق کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ مےں ہر اول دستے کا کر دار ادا کرنے والا ڈاکٹر اسامہ رےاض جام شہادت نوش کر گےا ہے صوبائی حکومت نے شہےد کو قومی ہےرو کا درجہ دےا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button