تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان میں مزید نو کیسز، مجموعی تعداد 80ہوگئی

Share Button

گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے مزید9کیسزسامنے آگئے ہیں مجموعی تعداد80ہوگئی ہے،مشیراطلاعات شمس میرنے اس حوالے سے میڈیا کوجاری بیان میں کہا ہے کہ9مزیدکیسزسامنے آناتشویشناک ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا را اپنے اوپر اور علاقے کے عوام پر ترس کھائیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں میل جول ہمارے لئے زہر قاتل سے کم نہیں لہذا سماجی فاصلے پر سختی سے کاربند ہوں۔انہوں نے مزید کہاہے کہ کروناوائرس سے بچاو¿ کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان نے بروقت اہم اقدامات ا±ٹھائے ہیں۔حکومت گلگت بلتستان نے بھی اس حوالے سے محدود وسائل کے باوجود پورے گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے سدباب کے لیے اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم اقدامات کیئے ہیں۔ ا±نہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام لاک ڈاﺅن اوراحتیاطی تدابیر پرسنجیدگی سے عمل کریں اور اپنے اپنے گھروں کے علاوہ اپنے محلوں میں بھی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کریں .انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون پر عمل پیرا نہ ہونا وائرس کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ملک بھر میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88نئے کیس سامنے آئے ہیں جسکے بعد کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد884ہوگئی ہے،کرونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 6 مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کرونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں،جسکے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 884تک پہنچ گئی،سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 394،پنجاب میں تعداد 246 ہوگئی،بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں تعداد 80ہوگئی،کے پی کے میں 38 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کیس سامنے آئے ہیں،کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں ابتک کورونا وائرس کے 6 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔پیرکوپنجاب میں مزید 24 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔عثمان بزدار کے مطابق ڈی جی خان 177، لاہور 52، گجرات 4، گوجرانوالہ 4، جہلم 3، راولپنڈی 2، ملتان 2 اور سرگودھا میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے۔سندھ میں آج مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں اب تک ک±ل کیسز کی تعداد 394 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں آج مزید 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں آج مزید 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 110 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ کیسز کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔اسلام آبادمیں4نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت کے علاقے بارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے افراد میں کرونا کی تصدیق کے بعدجماعت میں شریک باقی 6 افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں،کوٹ ہتھیال کے تمام علاقے کو قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اہل علاقہ کے ٹیسٹ بھی کروائے گی۔ کوٹ ہتھیال کے خارجی و داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے علاقے میں دودھ، کریانہ، بیکری کے علاوہ باقی دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔ادھر راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،34 سالہ خاتون کے مامون اٹلی سے پاکستان آئے تھے،متاثرہ خاتون مامون سے پمز ہسپتال ملنے گئی تھی،ایمبولنس کے ذریعے خاتون کو اسپتال منتقل کیا جائے گا،خاتون سے گھر میں 3 بچون سمیت6افراد رہائش پذیر ہیں،متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے دیگر افراد کے نمونہ لیے جائیں گے ۔

Facebook Comments
Share Button