تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان حکومت کی ضروریات فوری پوری کی جائیں، ن لیگ

Share Button

لاہور/اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک پر پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی وصوبائی اسمبلی، سینٹ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص کورونا وائرس کی عالمی وباسے پیدا شدہ حالات پر تفصیلی غور کیا۔اس موقع پر پارٹی نے باہمی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعا کی گئی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی گئی۔ کورونا کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹراسامہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔مطالبہ کیاگیا کہ ڈاکٹر اسامہ کو سول اعزاز عطا کیاجائے۔ اجلاس نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کی موجودہ صورتحال میں کارکردگی اور عوامی تحفظ کے لئے اقدامات کو سراہا اور وفاقی حکومت کی جانب سے امتیازی اور غیرمنصفانہ سلوک کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ تمام صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی ضروریات کو بلا امتیاز اور فوری پورا کیاجائے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو عالمی امداد سے حصہ دیاجائے۔

Facebook Comments
Share Button