تازہ ترین

GB News

کرونا وائرس:ملک بھر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ، متاثرہ افراد کی تعداد 1062 ہوگئی

Share Button

اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک اورمریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1062 ہوگئی ہے۔کمشنر راولپنڈی کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا ایک خاتون مریض بدھ کو انتقال کرگئیں،خاتون 21 مارچ سے زیرعلاج تھیں اور بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں۔بدھ کو خیبرپختونخوا میں 39، پنجاب میں 16، بلوچستان میں 9، سندھ میں 3، گلگت بلتستان میں3 اور اسلام آباد میں ایک شخص میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1062 تک جاپہنچی ہے۔بدھ کوپنجاب میں مزید 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 312 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میںکررونا وائرس کے 39 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ٹوئٹ کے ذریعے کی۔انہوں نے بتایا کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 46 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 39 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 4 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا۔صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 117 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔سندھ میں مزید 3 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 413 تک جاپہنچی ہے۔بلوچستان میں وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 119 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 16 بتائی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں کروناکے مزید3کیسزسامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد84تک پہنچ گئی حکومت کے ترجمانفیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحتیابی کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button