تازہ ترین

GB News

وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلے،عمران خان

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی کابینہ نے غیر ملکی تجارتی قرضوںاور منافع کی ادائیگی پر ٹیکس چھوٹ ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا نام تبدیل کرنے ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں کی ایکڑ لیز 4500روپے مقررکرنے و دیگر فیصلوں کی منظوری دیدی۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایک خصوصی فنڈ قائم کر رہی ہے ،جس میں مخیر حضرات دل کھول کے عطیات دے سکیں گے، سمندر پار پاکستانو ں سے بھی مدد مانگی جائے گی، جلدی میں کئے گئے فیصلے نقصان دہ ہوتے ہیں،وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلے۔کابینہ اجلاس کے بعدبریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ایران پر پابندیاں اٹھانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا، شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں صحت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہوا،اپوزیشن لیڈر اپنی ذات کی بجائے عوام کیلئے کردار ادا کریں،شہباز شریف بیرون ملک بنائے گئے اثاثے وطن واپس لائیں،تنقید کی بجائے کورونا سے نمٹنے کے لیے قوم کو یکجا کریں۔بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کے آغاز میں ہی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پوری قوم کیلئے پریشانی کا باعث ہے ، ہم ہرپہلو کا جائزہ لے رہے ہیں،وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلے، لاک ڈاؤن کے اپنے مضمرات ہیں، وفاقی حکومت غریب طبقہ جو کہ ملک کا 25فیصد ہے پر توجہ دے رہی ہے اور ہر حال میں روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کی دستیابی یقینی بنایا جائے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وزیراعظم کی ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کی جو مہم شروع کی گئی تھی اس کا ایران کے لوگوں نے خیر مقدم مقدم کیا ہے اور انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس نے بھی اس تجویز کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم کا دوسرا Debt Relief planکو بھی G20،سارک اور G 77فورم پر اٹھانے کی بھی کوششںر کی جا رہی ہیں۔کابینہ اجلاس کے بعد اپنی بریفنگ میںمعاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں،اقتصادی پیکج کا مقصد کورونا وباء سے متاثرین کی مدد ہے،اقتصادی پیکج وزیراعظم کی جانب سے عوام دوستی کا ثبوت ہے،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اقتصادی پیکج پر بریفنگ دیں گے،وزیر خارجہ نے ایران پر پابندیاں اٹھانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ،قومی سطح پر رضا کار فورس کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے،کابینہ نے منافع کی ادائیگیوں پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی،نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں صحت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہو،اپوزیشن لیڈر اپنی ذات کی بجائے عوام کیلئے کردار ادا کریں،موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن بھی کردار ادا کرے،شہباز شریف بیرون ملک بنائے گئے اثاثے وطن واپس لائیں،تنقید کی بجائے کورونا سے نمٹنے کے لیے قوم کو یکجا کریں۔

Facebook Comments
Share Button